شعیب اختر نے کہا : محمد عامر کو پاکستان کیلئے ضرور کھیلنا چاہئے ورلڈ کپ ، دی یہ جذباتی دلیل– News18 Urdu

شعیب اختر نے کہا : محمد عامر کو پاکستان کیلئے ضرور کھیلنا چاہئے ورلڈ کپ ، دی یہ جذباتی دلیل

پاکستان کے سابق اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس نام سے معروف شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر کہا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔

Apr 21, 2019 08:30 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 08:30 PM IST

پاکستان کے سابق اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس نام سے معروف شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر کہا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔ ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے کیونکہ عامر کو واپس لانے کے لئے سب نے بڑی کوشش کی ہے اس لئے پاکستان کے لئے کھیلنے پر اسے زور لگانا چاہئے۔

یاد رہے کہ 18اپریل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں عامر کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

شعیب اختر نے کہا : محمد عامر کو پاکستان کیلئے ضرور کھیلنا چاہئے ورلڈ کپ ، دی یہ جذباتی دلیل

شعیب اختر کی فائل فوٹو

تاہم محمد عامر اور آصف علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور پاکستا کے پاس 22مئی تک موقع ہے جو عالمی کپ ٹیم میں تبدیلی کرسکتا ہے اور ان دونوں کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Loading...