آئی پی ایل 2019 : ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 40 رنوں سے دی مات– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 : ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 40 رنوں سے دی مات

انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن کے 34 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو شکست دیدی ہے۔

Apr 18, 2019 11:32 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 11:32 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن کے 34 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو شکست دیدی ہے۔ ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور دہلی کو 169 رنوں کا ہدف دیا ، جس کے جواب میں دہلی کی ٹیم 9وکٹ پر 128رن ہی بناسکی۔

ممبئی کی طرف سے پانڈیا بھائیوں نے شاندار اننگز کھیلی ۔ کرونال پانڈیا نے ناٹ آوٹ 37 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 15 گیندوں میں 32 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے 30 اور ڈی کوک نے 35 رن بنائے ۔ دہلی کیلئے ربادا نے دو ، امت مشرا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لیا ۔

آئی پی ایل 2019 : ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 40 رنوں سے دی مات

فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

دہلی کی طرف سے سب سے زیادہ شیکھر دھون نے 35 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ پرتھوی شا نے 20 ، کولن منرول نے تین ، کپتان ائیر نے تین ، ریشبھ پنت نے سات ، اکشر پٹیل نے 26 ، کرس مورس نے 11 اور ربادا نے 9 رن بنائے۔ ممبئی کیلئے چاہر نے تین ، بمراہ نے دو ، ہاردک پانڈیا ، ملنگا اور کرونال پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لئے۔