آئی پی ایل 2019 میں پہلی جیت کے بعد کوہلی کو ملی سزا ، بھرنا ہوگا اتنا جرمانہ– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 میں پہلی جیت کے بعد کوہلی کو ملی سزا ، بھرنا ہوگا اتنا جرمانہ

آئی پی ایل کے قانون کے تحت وراٹ کوہلی کی ٹیم کی یہ پہلی غلطی تھی ۔ اس لئے ان کےخلاف 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Apr 14, 2019 03:02 PM IST | Updated on: Apr 14, 2019 03:02 PM IST

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو نے موجودہ سیزن میں شکستوں کا سلسلہ توڑتے ہوئے گزشتہ روز کنگس الیون پنجاب کے خلاف پہلی جیت درج کی۔ حالانکہ اس جیت کے بعد ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پر دھیمے اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ لگایا گیا ہے۔

آئی پی ایل کے قانون کے تحت وراٹ کوہلی کی ٹیم کی یہ پہلی غلطی تھی ۔ اس لئے ان کےخلاف 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2019 میں پہلی جیت کے بعد کوہلی کو ملی سزا ، بھرنا ہوگا اتنا جرمانہ

(PHOTO-IPLT20.COM)

خیال رہے کہ موہالی میں میزبان کنگس الیون پنجاب اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان مقابلہ کافی زوردار رہا اور آخر کار وراٹ کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر مسلسل چھ شکستوں کے سلسلہ کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پنجاب کو کئی میچ بعد اپنے گھریلومیدان پر ہار دیکھنے کو ملی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل 2019 : وراٹ کوہلی - ڈی ویلیئرس نے کھولا کامیابی کا راز ، انہیں دیا کریڈٹ ، ویڈیو وائرل

 

 

Loading...