آئی پی ایل 2019 : ڈیویلیئرس کی طوفانی اننگز ، بنگلورو نے پنجاب کو 17 رنوں سے ہرایا– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019 : ڈیویلیئرس کی طوفانی اننگز ، بنگلورو نے پنجاب کو 17 رنوں سے ہرایا

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کنگس الیون پنجاب کو شکست دید ہے ۔

Apr 24, 2019 11:44 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 11:44 PM IST

آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کنگس الیون پنجاب کو شکست دید ہے ۔ آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیویلیئرس کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ پر 202 بنایا ، جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم سات وکٹ پر 185 رن ہی بناسکی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری آر سی بی کو کپتان کوہلی اور پارتھیو پٹیل نے تیز شروعات دلائی ۔ تاہم کوہلی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہ سکے اور 13 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ڈیویلیئرس اور پارتھیو پٹیل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ پارتھیو پٹیل 43 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم ایک طرف ڈیویلیئرس کھڑے رہے اور انہوں نے شاندار بلے بازی ۔ ڈیویلیئرس نے سات چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں میں 82 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ ناتھ نے تین اور آخر میں اسٹونس نے 46 رن بنائے۔ پنجاب کیلئے محمد سمیع ، آر اشون ، مروگن اشون اور وجیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آئی پی ایل 2019 : ڈیویلیئرس کی طوفانی اننگز ، بنگلورو نے پنجاب کو 17 رنوں سے ہرایا

( فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ) ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری کنگس الیون پنجاب کو پہلا جھٹکا 42 کے مجموعی اسکور پر کرس گیل کی شکل میں لگا ۔ گیل 23 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 42 ، مینک اگروال نے 35 ، ڈیوڈ ملر نے 24 ، پورن نے 46 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : چھکوں کی بارش کرکے ڈیویلیئرس نے اڑا دئے گیند بازوں کے ہوش ، توڑ ڈالا یہ بڑا ریکارڈ