cricket mahendra singh dhoni host team india dinner party in ranchi آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم انڈیا نے کی جم کر مستی ، دھونی نے دی شاندار پارٹی– News18 Urdu

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم انڈیا نے کی جم کر مستی ، دھونی نے دی شاندار پارٹی

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ سے پہلے ہندستان کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستانی ٹیم کے لئے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔

Mar 07, 2019 05:43 PM IST | Updated on: Mar 07, 2019 05:43 PM IST

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ سے پہلے ہندستان کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستانی ٹیم کے لئے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے مقابلے کے لئے ہندستانی ٹیم رانچی پہنچی ہے۔ غور طلب ہے کہ رانچی دھونی کا آبائی شہر ہے۔ رانچی پہنچنے پر دھونی اپنی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ خود گاڑی چلا کر ہوائی اڈے سے نکلے۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ، جس میں دھونی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ گاڑی چلا کر ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے ہیں۔

شام کو دھونی اور ان کی بیوی ساکشی نے رانچی میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں ہندستانی ٹیم کے لئے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے اسپن بولر یجویندر چہل نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کر دھونی اور ساکشی کو اس ایونٹ کے لئے شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم انڈیا نے کی جم کر مستی ، دھونی نے دی شاندار پارٹی

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم انڈیا نے کی جم کر مستی ، دھونی نے دی شاندار پارٹی

Loading...

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں دھونی 13000 رن بنانے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے اس فہرست میں سچن تندولکر، سورو گنگولی اور راہول دراووڑ شامل تھے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ 8 مارچ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ ہندستان اس سیریز میں 2-0 سے آگے چل رہا ہے۔

Loading...