پانچ مرتبہ کی ورلڈ چمپئن کو روند کر 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا انگلینڈ ، اب نیوزی لینڈ سے خطابی جنگ– News18 Urdu

پانچ مرتبہ کی ورلڈ چمپئن کو روند کر 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا انگلینڈ ، اب نیوزی لینڈ سے خطابی جنگ

انگلینڈ نےدفاعی چمپئن آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر 27 سال کے طویل وقفے کے بعد فائنل میں جگہ بنا لی۔

Jul 11, 2019 10:04 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 10:04 PM IST

کرس ووکس اور عادل راشد کے تین۔ تین وکٹوں اور سلامی بلے باز جیسن رائے کی 85 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت میزبان انگلینڈ نےدفاعی چمپئن آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر 27 سال کے طویل وقفے کے بعد فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 اوور میں 223 رن پر سمیٹنے کے بعد 32.1 اوور میں دو وکٹ پر 226 رن بنا کر شاندار انداز میں فائنل میں داخلہ حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ 14 جولائی کو تاریخی لارڈز میدان میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

میزبان انگلینڈ 1992 کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچا ہے اور فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاس پہلی بار خطاب جیتنے کا موقع رہے گا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔

پانچ مرتبہ کی ورلڈ چمپئن کو روند کر 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا انگلینڈ ، اب نیوزی لینڈ سے خطابی جنگ

انگلینڈ کی ٹیم ۔ فوٹو : اے پی ۔

Loading...

انگلینڈ نے اس سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ جیسن رائے نے 65 گیندوں میں نو چوکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ جانی بيرسٹو نے 34، جو رٹ نے ناٹ آؤٹ 49 اور کپتان ایان مورگن نے ناٹ آؤٹ 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی اننگز میں 20 رن پر تین وکٹ لینے والے کرس ووکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور اس نے ساتویں اوور تک محض 14 رن پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس کے بعد 119 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ہی آسٹریلیا 200 کا اسکور پار کر سکا۔

Loading...