دوست کی شادی کی تقریب میں جم کر ڈانس کرتا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ، آپ بھی دیکھیں  

پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کا ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں محمد عامر ایک پروگرام کے دوران کافی جم کر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

Jul 22, 2019 11:28 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 11:28 AM IST
دوست کی شادی کی تقریب میں جم کر ڈانس کرتا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ، آپ بھی دیکھیں  

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کا ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں محمد عامر ایک پروگرام کے دوران کافی جم کر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔  خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کے ایک دوسرے کرکٹر عمر اکمل کا اپنے دوست کی شادی کے موقع پر ڈانس ویڈیو منظر عام پر آیا تھا  اور وہ بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا تھا۔

خبروں کے مطابق ورلڈ کپ 2019 ختم ہونے کے بعد پاکستان کا یہ تیز گیند یو کے میں ہے اور وہاں وہ اپنے ایک دوست کی شادی کی تقریب میں پہنچا تھا ۔ شادی میں عامر نے سب کے سامنے جم کر ڈانس کیا ۔ اس شادی پروگرام میں محمد عامر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔

قابل ذکر ہے کہ محمد عامر نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ گرچہ پاکستان ٹیم ناک آوٹ راونڈ میں نہیں پہنچ سکی تھی اور لیگ میچ میں ہی اس کا سفر ختم ہوگیا تھا ۔ ورلڈ کپ میں محمد عامر نے 17 وکٹ لئے تھے اور پاکستان کے سب سے کامیاب گیند باز رہے تھے۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں عامر ساتویں نمبر پر رہے ۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچیل اسٹارک 27 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے ۔

محمد عامر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی۔ محمد عامر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی۔

Loading...