ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملنے کے بعد محمد عامر نے دیا بڑا بیان ، جان کر خوش ہوجائیں گے پاکستانی– News18 Urdu

ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملنے کے بعد محمد عامر نے دیا بڑا بیان ، جان کر خوش ہوجائیں گے پاکستانی

ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملنے کے بعد محمد عامر نے سوشل میڈیا پر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ایک بڑا وعدہ بھی کیا ہے ۔

May 21, 2019 09:01 PM IST | Updated on: May 21, 2019 09:02 PM IST

پاکستان نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور نئی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ نئے اسکواڈ میں تیز گیند باز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ آصف علی کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملنے کے بعد محمد عامر نے سوشل میڈیا پر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ایک بڑا وعدہ بھی کیا ہے ۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ تیز گیند باز نے کہا کہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے جا رہے ہیں اور ہم سب پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔

ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملنے کے بعد محمد عامر نے دیا بڑا بیان ، جان کر خوش ہوجائیں گے پاکستانی

محمد عامر ۔ فائل فوٹو : اے ایف پی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں محمد عامر کو جگہ نہیں ملی تھی ، تاہم انگلینڈ کے دورہ پر ون ڈے سیریز کیلئے ان کو لے جایا گیا تھا ۔ مگر طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ ایک بھی میچ میں شریک نہیں ہوسکے تھے ۔ اس سیریز میں پاکستانی گیند بازوں کی کارکردگی کافی خراب رہی تھی اور اس کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ گیند بازوں کی ناقص کارکردگی کے بعد ہی ورلڈ کپ اسکواڈ میں عامر کو شامل کیا گیا ۔

Loading...