سلیکٹرس کی اس غلطی کے بعد غصہ ہوئے پاکستانی، کہا : ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا ہے پاکستان– News18 Urdu

سلیکٹرس کی اس غلطی کے بعد غصہ ہوئے پاکستانی، کہا : ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا ہے پاکستان

محمد عامر گزشتہ کافی وقت سے فارم میں نہیں تھے ، جس کی وجہ سے سلیکٹرس نے انہیں ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے۔ لیکن جیسے ہی یہ خبر کرکٹ شائقین کو لگی ، انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

Apr 18, 2019 08:04 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 08:08 PM IST

انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہورہے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ لیکن ٹیم سلیکشن سے پاکستانی کرکٹ شائقین خوش نہیں ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سلیکٹرس نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔

محمد عامر گزشتہ کافی وقت سے فارم میں نہیں تھے ، جس کی وجہ سے سلیکٹرس نے انہیں ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے۔ لیکن جیسے ہی یہ خبر کرکٹ شائقین کو لگی ، انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

سلیکٹرس کی اس غلطی کے بعد غصہ ہوئے پاکستانی، کہا : ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا ہے پاکستان

پاکستانی ٹیم کی فائل فوٹو : پی سی بی ٹویٹر

ایسا ہے عامر کا ریکارڈ

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے 50 ون ڈے میچوں میں 60 وکٹ لئے ہیں، جس میں 28 رن پر چار وکٹ ان کی سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو 36 ٹیسٹ میچوں میں عامر نے 199 وکٹ لئے ہیں، جس میں ایک اننگز میں 44 رن دے کر چھ وکٹ ان کا بیسٹ ہے۔ وہیں 64 رن پر سات وکٹ میچ بیسٹ پرفارمنس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیوں نہیں ملی جگہ ، انضمام الحق نے بتائی یہ بڑی وجہ