روہت شرما کو آوٹ دینے پر تنازع ، کمنٹیٹرس نے اٹھائے سوال ، بیوی ریتیکا نے دیا ایسا رد عمل– News18 Urdu

روہت شرما کو آوٹ دینے پر تنازع ، کمنٹیٹرس نے اٹھائے سوال ، بیوی ریتیکا نے دیا ایسا رد عمل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آوٹ قرار دئے جانے پر تنازع ہوگیا ہے ۔

Jun 27, 2019 06:20 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 06:20 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آوٹ قرار دئے جانے پر تنازع ہوگیا ہے ۔ روہت کو ہندوستانی اننگز کے چھٹے اوورس میں کیمار روچ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ قرار دیا گیا ۔ اس سے پہلے میدانی امپائر نے کیچ آوٹ کی اپیل ٹھکرادی تھی ۔ روہت شرما تھرڈ امپائر کے فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے ، لیکن انہوں نے کوئی مخالفت نہیں کی ۔

وہیں اسٹیڈیم میں بیٹھیں روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ بھی آوٹ قرار دئے جانے کے فیصلے پر حیران نظر آئیں ۔ ان کے رد عمل سے صاف نظر آرہا تھا کہ انہیں یہ فیصلہ صحیح نہیں لگا ۔ آوٹ ہونے سے پہلے روہت نے 23 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے ۔ انہوں نے شروعات دھیمی کی ، لیکن اس کے بعد ہاتھ کھولنا شروع کردیا تھا ۔

روہت شرما کو آوٹ دینے پر تنازع ، کمنٹیٹرس نے اٹھائے سوال ، بیوی ریتیکا نے دیا ایسا رد عمل

(AP Photo)

Loading...

دراصل چھٹے اوور کی آخری گیند روہت شرما کو چکما دیتے ہوئے بلے اور پیڈ کے درمیان سے نکلی ۔ اس پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے زور دار اپیل کی ، لیکن امپائر نے اپیل ٹھکرادی ۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ریویو لے لیا ۔ ڈی آر ایس میں نظر آرہا تھا کہ گیند بلے اور پیڈ کے درمیان سے نکلی تھی ، لیکن اس کے بلے کو چھو کر وکٹ کیپر کے دستانے میں جانے پر واضح نہیں تھا ۔ الٹرا ایج میں نظر آرہا تھا کہ بلے اور پیڈ سے تقریبا ایک ہی وقت پر لگی ۔

rohit sharma world cup, rohit sharma dismissal, rohit sharma out, rohit sharma west indies, रोहित शर्मा आउट, रोहित शर्मा विकेट, रितिका सजदेह, इंडिया वेस्‍ट इंडीज मैच

ایسا بھی نظر آہا تھا کہ شاید گیند بلے کی بجائے پیڈ سے لگ کر گئی ، لیکن تھرڈ امپائر مائیکل گاف نے فورا فیصلہ ویسٹ انڈیز کے حق میں دیدیا ۔ اس سے ایک مرتبہ تو روہت شرما حیران رہ گئے ۔ وہ فیصلے کے خلاف سر ہلاتے نظر آئے ، تاہم بعد میں وہ مسکراتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

rohit sharma world cup, rohit sharma dismissal, rohit sharma out, rohit sharma west indies, रोहित शर्मा आउट, रोहित शर्मा विकेट, रितिका सजदेह, इंडिया वेस्‍ट इंडीज मैच

وہیں کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹرس بھی فیصلے کے حق میں نہیں دکھے ۔ ہندی کمنٹری کررہے آکاش چوپڑا ، دیپ داس گپتا اور ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ڈی آر ایس میں بیفیٹ آف ڈاوٹ لگ رہا تھا ۔ ایسے میں فیصلہ بلے باز کے حق میں جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر نے فیصلہ کرنے میں جلد بازی کردی ۔

Loading...