سچن تیندولکر نے آسٹریلیا کی اسپورٹس کمپنی پر کیا کیس ، مانگی دو ملین ڈالر کی رائلٹی– News18 Urdu

سچن تیندولکر نے آسٹریلیا کی اسپورٹس کمپنی پر کیا کیس ، مانگی دو ملین ڈالر کی رائلٹی

ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیا بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

Jun 14, 2019 07:00 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 07:00 PM IST

ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیا بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن نے کمپنی پر ان کے نام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروڈكٹس فروخت کرنے کا الزام لگایا اور انہیں رائلٹی نہیں دینے کے خلاف فیڈرل سرکٹ عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن کی تصویر والا لوگو کمپنی کے کپڑے اور بیٹ میں لگا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سچن کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی کو سچن کو رائلٹی کے طور پر 20 لاکھ ڈالر دینے ہیں جو انہوں نے ابھی تک نہیں دیئے ہیں۔ سچن کمپنی کے کئی پروموشنل ایونٹ میں شامل ہوئے تھے اور اس کے علاوہ وہ جولائی 2016 میں لندن میں ہوئی پریس کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ سچن نے جنوری 2017 میں ممبئی میں بھی کمپنی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

سچن تیندولکر نے آسٹریلیا کی اسپورٹس کمپنی پر کیا کیس ، مانگی دو ملین ڈالر کی رائلٹی

سچن تیندولکر

وکیل کے مطابق سچن نے اسپارٹن کے ساتھ گزشتہ سال ستمبر میں اپنا معاہدہ ختم کر لیا تھا اور ان کے نام کا استعمال نہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ لیکن کمپنی مسلسل سچن کے نام پر اپنے سامان فروخت کر رہی ہے اور اشتہارات میں ان کے نام اور تصویر بھی استعمال کر رہی ہے۔ سچن نے کمپنی سے انہیں رائلٹی دینے اور ان کا نام استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عدالت سے ان کی تصویر اور نام سے بنا سامان کو ضائع کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔ معاملے کی سماعت 26 جون سے سڈنی میں شروع ہو گی ۔

Loading...

Loading...