پی سی بی کو لگا بڑا جھٹکا ، تمام تر کوششوں کے باوجود اس ملک نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے کیا انکار– News18 Urdu

پی سی بی کو لگا بڑا جھٹکا ، تمام تر کوششوں کے باوجود اس ملک نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے کیا انکار

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رواں برس دورہ پاکستان کی خبروں کی سری لنکا کے ذریعے تردید کے بعد پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رائیگاں ہو گئی ہیں ۔

Apr 15, 2019 12:38 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:38 PM IST

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رواں برس دورہ پاکستان کی خبروں کی سری لنکا کے ذریعے تردید کے بعد پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رائیگاں ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں ٹیسٹ سیریز اپنی سرزمین پر کھیلنے کے لیے سری لنکا سے بات چیت شروع کردی ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کی بات چیت ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

پی سی بی کو لگا بڑا جھٹکا ، تمام تر کوششوں کے باوجود اس ملک نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے کیا انکار

پاکستانی ٹیم کی فائل فوٹو

Loading...

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان بھیجنے سے متعلق کسی قسم کا کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکا ٹیم پر لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی اپنی سرزمین پر نہیں کی۔

اس کے بعد سے پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں البتہ وہاں سیریز کا انعقاد پر پی سی بی کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بورڈ ایک عرصے سے غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Loading...