ورلڈ کپ سے پہلے وراٹ کوہلی نے مچایا دھمال ، سارے کرکٹرس رہ گئے پیچھے– News18 Urdu

ورلڈ کپ سے پہلے وراٹ کوہلی نے مچایا دھمال ، سارے کرکٹرس رہ گئے پیچھے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کھیل کے میدان پر تو ہٹ ہیں ہی ، مگر اس کے باہر بھی ان کا جلوہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر وہ 100 ملین یعنی 10 کروڑ فالوورس بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔

May 20, 2019 12:01 PM IST | Updated on: May 20, 2019 12:03 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کھیل کے میدان پر تو ہٹ ہیں ہی ، مگر اس کے باہر بھی ان کا جلوہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر وہ 100 ملین یعنی 10 کروڑ فالوورس بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کافی دھوم مچاتی ہے اور انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ کوہلی کو انسٹاگرام پر 33.6 ، ٹویٹر پر 29.5 اور فیس بک پر 37 ملین یوزر فالو کرتے ہیں ۔

کوہلی کے 100 ملین فالوورس ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وہ ٹرینڈ بھی کرنے لگے ۔ یوزرس نے ان کے بارے میں کئی دلچسپ ٹویٹ کئے ۔ پرتگال کے اسٹار فٹ بالر رونالڈو کے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ 167 ملین فالوورس ہیں ۔

ورلڈ کپ سے پہلے وراٹ کوہلی نے مچایا دھمال ، سارے کرکٹرس رہ گئے پیچھے

وراٹ کوہلی

Loading...

گزشتہ سال وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ کروا چوتھ پر فوٹو پوسٹ کی تھی ، اس کو سال 2018 کی سب سے زیادہ پسند کی گئی فوٹو منتخب کیا گیا تھا ۔ اس فوٹو پر تقریبا سو دو لاکھ لائیکس آئے تھے ۔ ساتھ ہی اس کو موسٹ ری ٹویٹیڈ ٹویٹ بھی بتایا گیا تھا ۔ اس ٹویٹ کو اس سال کے گولڈن ٹویٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔

Virat kohli anushka sharma

خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر انوشکا شرما کے ساتھ سفر کی تصویر ، برانڈ پرموشن ، ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلنجرس بنگلورو کے بارے میں پوسٹ کرتے رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ وقتا فوقتا فٹنس سے وابستہ ویڈیو اور ٹپس بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں ۔

Loading...