گجراتی لڑکی نے اسٹیڈیم میں چیخ چیخ کر لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، کرائم برانچ نے شروع کی تلاش– News18 Urdu

گجراتی لڑکی نے اسٹیڈیم میں چیخ چیخ کر لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، کرائم برانچ نے شروع کی تلاش

متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستانی نزاد کناڈیائی رائٹر طارق فتح نے انگلینڈ کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آئے ایک واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔

Jul 04, 2019 07:54 PM IST | Updated on: Jul 04, 2019 07:54 PM IST

متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستانی نزاد کناڈیائی رائٹر طارق فتح نے انگلینڈ کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آئے ایک واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ طارق فتح نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ احمد آباد کی اس لڑکی نے پاکستانی کرکٹ چچا کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ یہی نہیں ، اس نے پاکستان کے جیتنے والے نعرے بھی پرجوش انداز میں لگائے ، اس سے اس کی سچائی کا پتہ چلتا ہے ۔

طارق فتح کے ذریعہ اس ویڈیو کے شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا ۔ صرف طارق فتح کے ٹویٹ کو 5800 سے زیادہ لوگ ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ اس پر تقریبا 5900 سے زیادہ لوگوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ ریپلائی کرنے والے لوگوں میں دو طرح کے لوگ ہیں ۔ کچھ اس خاتون کو پاکستان بھیجنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کچھ اس خاتون کی تعریف کررہے ہیں ۔

گجراتی لڑکی نے اسٹیڈیم میں چیخ چیخ کر لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے ، کرائم برانچ نے شروع کی تلاش

گجراتی لڑکی نے اسٹیڈیم میں چیخ چیخ کر لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے

Loading...

اصل ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چچا چودھری عبد الجلیل کے پاس تصویر کھینچوانے کیلئے آتی ہے ۔ پاکستان کے کرکٹ چچا وہاں کافی مشہور ہیں ۔ وہ سبھی پاکستانی میچ دیکھنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں ۔ کئی کرکٹ شائقین ان کے ساتھ تصویریں لینے کیلئے پہنچتے ہیں ۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ پاکستانی چچا کے پاس یک خاتون اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ پہنچتی ہے اور پاکستانی چچا کے ساتھ تصویر کھینچواتی ہے ۔ تصویر کھینچے کے بدلے میں پاکستانی کرکٹ شائقین اس خاتون سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کیلئے کہتے ہیں ۔

ویڈیو میں نظر آرہے کھلاڑیوں کی جرسی سے ایسا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جارہا تھا ۔ حالانکہ ابھی اس ویڈیو کی سچائی کی جانچ نہیں کی گئی ہے ۔ اس ویڈیو کی بابت ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ احمد آباد کی کرائم برانچ نے خاتون کی شناخت کو لے کر جانچ پڑتال شروع کردی ہے ۔

ٹی او آئی کی جانب سے شائع رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون احمد آباد کی رہنے والی ہو ، لیکن اب برطانیہ میں جاکر بس چکی ہو ۔ ایسے میں اس کے خلاف کسی طرح کی کارروائی کیلئے برطانیہ کے قوانین کو دیکھنا ہوگا جبکہ سوشل میڈیا میں لگاتار اس کو پاکستان بھیج دینے جیسے بیانات دئے جارہے ہیں ۔

Loading...