ipl-2019-chennai-super-kings-win a-battle-with-delhi-capitals-un, چنئی سپر کنگس نے ایک مرتبہ پھر کھیل کا بہترین مظاہرہ دکھاتے ہوئے 12ویں سیزن میں لگاتار دوسری جیت درج کی۔– News18 Urdu

آئی پی ایل 2019: چنئی سپر کنگس بمقابلہ دہلی کیپیٹلس، چنئی نے دہلی کو 6 وکٹ سے ہرایا

چنئی سپر کنگس نے ایک مرتبہ پھر کھیل کا بہترین مظاہرہ دکھاتے ہوئے 12ویں سیزن میں لگاتار دوسری جیت درج کی۔

Mar 26, 2019 11:44 PM IST | Updated on: Mar 26, 2019 11:59 PM IST

چنئی سپر کنگس نے ایک مرتبہ پھر کھیل کا بہترین مظاہرہ دکھاتے ہوئے 12ویں سیزن میں لگاتار دوسری جیت درج کی۔ دھونی کی ٹیم نے دہلی کیپیٹلس کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ چنئی کے لئے واٹسن نے 26 گیندوں میں 44، رینا نے 16 گیندوں میں 30 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دھونی نے بغیر آوٹ ہوئے 32 رن بنائے۔ وہیں جادھو نے 27 رن کی اننگز کھیلی۔

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر چنئی سپر کنگس نے اپنے نام جیت درج کرا  لی۔  اپنے گھر فیروز شاہ کوٹلہ میں دہلی کی ٹیم چنئی کو دو بار ہرا چکی ہے، وہیں چنئی نے 5 بار دہلی کو اسی کے گھر پر ہرایا ہے۔

آئی پی ایل 2019: چنئی سپر کنگس بمقابلہ دہلی کیپیٹلس، چنئی نے دہلی کو 6 وکٹ سے ہرایا

دہلی اور چنئی کے مقابلوں میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر پہلے بلےبازی کرنے والی ٹیم 2 بار اور گیندبازی کرنے والی ٹیم 5 بار جیتی ہے۔ دہلی اور چنئی کے بیچ مقابلوں میں دہلی کو 6 اور چنئی کو 13 میچ میں جیت حاصل ہوئی ہے۔