ہندوستانی گیندباز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں جمعرات کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ , moradabad-charge sheet-has-been-filed-against-crickete-mohammed-shami un– News18 Urdu

محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل

ہندوستانی گیندباز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں جمعرات کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

Mar 14, 2019 07:52 PM IST | Updated on: Mar 14, 2019 07:55 PM IST

ہندوستانی گیندباز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں جمعرات کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ سمیع پر آئی پی سی کی دفعہ  498 اے (جہیز ہراسانی) اور 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔ کولکاتہ پولیس نے محمد سمیع کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے مغربی بنگال کی علی پور عدالت میں سمیع اور ان کے گھر والوں کے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور شادی کے بعد بھی دوسری خواتین کے ساتھ تعلق رکھنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ حالاںکہ، حسین جہاں کے  لگائے تمام الزامات سے محمد سمیع انکار کرتے آئے ہیں۔

محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل

حسین جہاں اور محمد سمیع

گزشتہ سال مارچ میں سمیع جنوبی افریقہ کے دورے سے لوٹنے کے بعد ان کا اور ان کی بیوی حسین جہاں کا گھریلو تنازعات عوامی ہوا تھا۔ حسین جہاں نے سمیع پر مارپیٹ، عصمت دری کی کوشش، گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ جیسے تمام سنگین الزامات لگائے تھے۔ حسین جہاں نے سمیع پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا تھا۔ تاہم، بی سی سی آئی نے جانچ کے بعد فکسنگ کے الزامات سے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔

Loading...