اکشر پٹیل اور جادھو کے بعد شیکھر اور کوہلی کی شاندار بلے بازی ، ہندوستان نے سری لنکا کو دی کراری شکست

ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 28.1 اوورس میں 220 رن بناکر سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

Aug 20, 2017 08:49 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 08:49 PM IST

دامبولا: لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (34 رن پر تین وکٹ) اور پارٹ ٹائم آف اسپنر کیدار جادھو (26 رن پر دو وکٹ ) کی عمدہ گیندبازی کے بعد شیکھر دھون کی شاندار سنچری اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 28.1 اوورس میں 220 رن بناکر سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 43.2 اور میں 216 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا جلد ہی لگ گیا اور روہت شرما صرف چار رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر اس کے بعد کپتان کوہلی اور شیکھر دھون نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم انڈیا کو جیت دلائی ۔ شیکھر دھون نے 90 گیندوں پر 132 رن جبکہ وراٹ کوہلی نے 70 گیندوں پر 82 رن بنائے اور ٹیم کو شاندار جیت دلائی ۔

اکشر پٹیل اور جادھو کے بعد شیکھر اور کوہلی کی شاندار بلے بازی ، ہندوستان نے سری لنکا کو دی کراری شکست

قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم ایک وقت 25 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 139 رن بناکر کافی مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن اس کے بعد اس نے اپنی باقی نو وکٹ صرف 77 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ سری لنکا کی اننگز کو سمیٹنے میں پٹیل اور جادھو کا اہم کردار رہا جنہوں نے مڈل آرڈر کو زبردست جھٹکے دیئے ۔ ہندوستانی گیندبازوں نے 24 اوورکے کھیل کے بعد شاندار واپسی کی اور سری لنکائی بلے بازوں کو ٹکٹ کا کوئی موقع نہیں دیا۔ پٹیل نے دس اوور میں 34 رن پر تین وکٹ، جادھو نے پانچ اوور میں 26 رن پر دو وکٹ، جس پریت بمراہ نے 6.2 اوور میں 22 رن پر دو وکٹ اور یجوندر چہل نے دس اووروں میں 60 رن پر دو وکٹ لئے ۔

سری لنکا کی جانب سے سلامی بلے باز نروشن ڈکویلا نے 74 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سےسب سے زیادہ 64 رن بنائے۔ جادھو نے ڈکویلا کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کے وکٹ لینے کا سلسلہ کھول دیا۔ جادھو نے سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا (13) کا وکٹ بھی حاصل کیا۔ پٹیل نے کشل مینڈس (36) ، وانیدو ہسارنگا (دو) اور لکشن سنداکن (پانچ) کے وکٹ حاصل کیے۔ تیزگیندباز بمرا ہ نے نچلی صف میں تشارا پریرا (صفر) اور وشوا فرنانڈو (صفر) کو آوٹ کیا۔ لیگ اسپنر چہل نے سلامی بلے باز دانوشکا گنارتنے (35) اور لست ملنگا (آٹھ ) کے وکٹ لئے۔ چامرا کپوگیدرا کو ہندوستانی کپتان نے رن آوٹ کیا۔

Loading...

ڈکویلا اور گناتلکے نے پہلے وکٹ کے لئے 14 اوور میں 74 رن کی زبردست شراکت کی۔ ڈکویلا نے پھر مینڈس کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 65 رن جوڑے لیکن اس کے بعد جادھو اور پٹیل نے سری لنکا پر ایسا بریک لگایا کہ پوری ٹیم 43.2 اوور میں سمٹ گئی۔ گناتلکے نے 44 گیندوں پر چار چوکے اور مینڈس نے 37 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے۔ سابق کپتان اینجلو میتھیوز ایک سرے پر ڈٹے رہے اور 50 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 36 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیوز کی بدولت ہی سری لنکائی ٹیم 200 کا ہندسہ پار کرسکی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز