پاکستان نے کہا، حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت لائے ہندوستان

نئی دہلی۔ پاکستان نے ہندوستان سے کہا ہے کہ اگر وہ جماعت الدعوة کے سرغنہ حافظ سعید کے خلاف اپنے الزامات کو لے کر سنجیدہ ہے تو اسے 'ٹھوس ثبوت' لانا چاہئے۔

Feb 02, 2017 12:59 PM IST | Updated on: Feb 02, 2017 12:59 PM IST

نئی دہلی۔ پاکستان نے ہندوستان سے کہا ہے کہ اگر وہ جماعت الدعوة کے سرغنہ حافظ سعید کے خلاف اپنے الزامات کو لے کر سنجیدہ ہے تو اسے 'ٹھوس ثبوت' لانا چاہئے۔ اس سے پہلے منگل کو ہندوستان نے کہا تھا کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ سعید پر قابل اعتماد ایکشن ہی اسلام آباد کی سنجیدگی کا ثبوت ہوگا۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے سعید کو نظربند کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، '' پاکستان نے حافظ سعید کے ضمن میں جو حالیہ کارروائی کی ہے اس میں اسے ہندوستان کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا، '' ہندوستان، پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے سعید کی سیاسی سرگرمیوں کا مسلسل استعمال کرتا رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ پاکستان ایک جمہوری معاشرہ ہے جہاں عدلیہ آزاد اور شفاف فیصلے کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا، '' اگر ہندوستان اپنے الزامات کو لے کر سنجیدہ ہے تو اسے حافظ سعید کے خلاف ایسا ٹھوس ثبوت لانا چاہئے جو پاکستان یا دنیا کی کسی بھی عدالت میں ٹک سکے۔

پاکستان نے کہا، حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت لائے ہندوستان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز