ہندوستان بمقابلہ پاکستان فائنل : آج کھلاڑی ہی نہیں ناظرین بھی بنائیں گے یہ بڑا ریکارڈ

Jun 18, 2017 11:02 AM IST | Updated on: Jun 18, 2017 11:09 AM IST

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ کئی طریقوں میں اہم ہے ۔ عالم یہ ہے کہ دونوں ممالک کے کرکٹرز سے زیادہ ان کے کرکٹ پرستار کمر کس چکے ہیں ۔ آئی سی سی کا اندازہ ہے کہ یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن سکتا ہے ۔

آئی سی سی نے اندازہ لگایا ہے کہ اس میچ کو دنیا بھر میں 324 ملین افراد دیکھ سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے 2011 ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان پاکستان کے درمیان ہوئے سیمی فائنل میچ کو 495 ملین لوگوں نے دیکھا تھا ، وہیں ہندوستان - سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا میچ 558 ملین لوگوں کی طرف سے دیکھا گیا تھا ۔

ہندوستان بمقابلہ پاکستان فائنل : آج کھلاڑی ہی نہیں ناظرین بھی بنائیں گے یہ بڑا ریکارڈ

اس کے علاوہ کچھ اور باتیں ہیں جو پاک ہندوستان کے درمیان ہونے والے اس میچ کو خاص بناتے ہیں : ۔

- ہندوستان اور پاکستان 10 سال کے بعد کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آمنے سامنے ہیں

یہ کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل مقالبہ ہوگا ، جس میں وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کی کپتانی کر رہے ہیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ ون ڈے میچوں میں ہندوستان نے چار میں جیت درج کی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز