ہندستان اور پاکستان کے مابین سندھ آبی مذاکرات ناکام

Sep 17, 2017 12:05 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 12:05 PM IST

اسلام آباد: ہندستان اور پاکستان سندھ آبی تنازعہ کو حل کرنے میں جاری تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک افسر نے واشنگٹن میں بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین واشنگٹن میں واقع عالمی بینک ہیڈکوارٹر میں یہ میٹنگ ہوئی۔ پاکستان نے عالمی بینک سے معاہدہ کے بغیر نئے دور کے مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہندستان کے ساتھ آبی تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ثالثی کے لئے ایک عدالت قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انگریزی اخبار ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ حل کرنے کیلئے فورم کی پہل پر ہندستان اور پاکستان کے مابین 14اور 15ستمبر کو ہوئی بات چیت بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان نے اب عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ ثالثی کے لئے عدالت قائم کرکے (سندھ طاس) معاہدہ کے تئیں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

ہندستان اور پاکستان کے مابین سندھ آبی مذاکرات ناکام

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سکریٹری سطح کی بات کی میزبانی کررہے عالمی بینک نے کل جاری ایک بیان میں تنازعہ کو حل کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق دونوں ممالک نے معاہد ہ کے تحفظ کے تئیں اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز