اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ اٹھاکر پاکستان صرف وقت ضائع کرے گا : ہندوستان

Sep 17, 2017 09:08 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 09:08 PM IST

نیویارک: اس وقت جب پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، ہندوستان نے یہ واضح کردیا ہے کہ ایسا کرنا صرف وقت کی بربادی ہوگی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا مسئلہ اٹھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس پر جنرل اسمبلی میں پچھلی چار دہائیوں سے بحث نہیں ہوئی ہے۔

مسٹر اکبرالدین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا پورانا مسئلہ اٹھاکر پڑوسی ملک صرف اپنا وقت ضائع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چالیس برس سے مسئلہ کشمیر پر جنرل اسمبلی میں کوئی باضابطہ بحث نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے ایسا کوئی مسئلہ اٹھایا جاتا ہے کہ جس پر اس وقت سے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے تو پاکستان صرف اپنا وقت برباد کرے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا معاملہ اٹھاکر پاکستان صرف وقت ضائع کرے گا : ہندوستان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز