Live Results Assembly Elections 2018

چتیشور پجارا کی شاندارسنچری کی بدولت ٹیم انڈیا عزت بچانے میں کامیاب

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے 9 وکٹ کے نقصان پر250 رن بنالئے ہیں۔ پجارا نے کہا کہ حالات مشکل تھے، لیکن سنچری بناکرخوشی ملی۔

Dec 06, 2018 02:25 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 02:32 PM IST

انڈیا اورآسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کا پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ ہندوستان نے 87.5 اوور میں9 وکٹ کے نقصان پر250 رن بنائے ہیں، جو کہ اچھا اسکورکہا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ایک وقت 86 رن پرپانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ مسلسل وکٹ گرنے کے درمیان چتیشور پجارا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اورایڈیلیڈ کے مشکل حالات میں سنچری لگادی۔

ٹیم انڈیا کو مشکل حالات میں سہارا دینے والے چتیشورپجارا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رن آوٹ ہونے سے مایوسی ہوئی، لیکن ویسا خطرہ مول لینا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں مشکل حالات تھے، لیکن سنچری لگاکرخوشی ملی۔

چتیشور پجارا کی شاندارسنچری کی بدولت ٹیم انڈیا عزت بچانے میں کامیاب

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف چتیشورپجارا نے شاندار سنچری لگائی۔

Loading...

پجارا 246 گیندوں پر7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ یہ ان کی آسٹریلیا میں پہلی اورکل 16 ویں سنچری ہے۔ پجارا کے علاوہ روہت شرما نے 37، رشبھ پنت اورآراشون نے 25-25 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے محض تین رن بنائے۔

وراٹ کوہلی کا عثمان خواجہ نے ایک ہاتھ سے کیچ لپک لیا، جسے دیکھ کرسب حیران رہ گئے۔ انہوں نے کوہلی کو ڈرائیو کرتے ہوئے دیکھا، بائیں طرف ڈائیو لگادی اورایک ہاتھ سے زبردست کیچ لپک لیا۔ ظاہرہے کہ یہ کیچ آسٹریلیا کوجیت دلا سکتاہے۔ عثمان خواجہ کے اس کیچ کی سوشل میڈیا پرجم کرتعریف ہورہی ہے۔

اس سے قبل ٹیم انڈیا کے دونوں سلامی بلے باز اپنی ٹیم کو بہترآغاز دینے میں ناکام رہے۔ کے ایل راہل 2، رہانے نے 13، مرلی وجے نے 11 اورایشانت شرما نے چاررن بنائے جبکہ محمد شمی 6 رن بناکرناٹ آوٹ ہیں اورجسپریت بمراہ کی شکل میں ہندوستان کے پاس آخری بلے بازی باقی ہے، جو کل میدان پراترے گا۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچیل اسٹارک، جوش ہیجل ووڈ، پیٹ کمنس اورناتھن لائن نے دو دو وکٹ اپنے نام کئے۔ سچ کہا جائے تو میچ میں آسٹریلیا کی تیزگیندبازی کا دبدبہ صاف طورپرنظرآرہا تھا۔ انہوں نے ہندوستانی بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ چتیشور پجارا ہی صرف کنگارو گیند بازوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز