ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش : ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے دی شکست ، پاکستان سے ہوگا خطابی مقابلہ

Jun 15, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 10:17 AM IST

نئی دہلی : آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ہندوستان نے 9 وکٹوں سے بنگلہ دیش کو ہراکر فائںل میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔  بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں سات وکٹوںکے نقصان پر 264 رن بنائے ہیں اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 265 رنوں کا ہدف دیا ہے، جس کے جواب میں ہندوستان نے روہت شرما اور کپتان کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت 40.1 اوورس میں ہی 265 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ روہت شرما نے شاندار 123 رن کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کوہلی نے ناٹ آوٹ 96 رن بناکر ٹیم کو جیت دلائی ۔

قبل ازیں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  روہت شرما اور شیکھر دھون اچھی لے میں کھیلتےہوئے نظر آئے اور ٹیم کو شانداراور تیز  شروعات دی ۔ تاہم 46 رن کے نجی اسکور پر شیکھر دھون پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 87 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ادھر پوری سیریز میں شاندار فارم میں نظر آرہے روہت شرما ایک مرتبہ پھر شاندار اننگز کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اپنی نصف سنچری پوری کرلی ہے۔ شیکھر کے آوٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے کپتان کوہلی نے بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری پوری کرلی ہے ۔ دوسری طرف شاندار فارم میں چل رہے روہت شرما نے بھی چھکا لگا کر اپنی سنچری پوری کرلی ہے۔ روہت شرما نے 123 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تو وہیں دوسری طرف کپتان کوہلی بھی 96 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے اور چوکا لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی ۔

ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش  : ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے دی شکست ، پاکستان سے ہوگا خطابی مقابلہ

مکمل اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں سومیا سرکار کو بھوبنیشور نے پویلین کی راہ دکھادی ۔ اس کے بعد دوسرا جھٹکا شبیرالرحمان کی شکل میں ساتویں اوورس میں پھر بھوبنیشور نے بنگلہ دیش کو دیا ۔ بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا 31 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔

مگر اس کے بعد مشفق الرحیم اور تمیم اقبال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 123 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکل سے باہر نکالا ۔ مگر کیدار جادو نے تمیم کو واپس بھیج کر ٹیم انڈیا کی واپسی کرادی ۔ تمیم نے 70 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ تمیم کے آوٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن بھی جلد ہی صرف 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے اور اس کے بعد پھر جلد ہی 61 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر مشفق الرحیم بھی کیدار جادھو کے شکار ہوگئے۔ اس کے علاوہ محموداللہ نے 21 ، مصدق حسین نے 15 ، مشرف مرتضی نے 30 اور تسکین احمد نے 11 رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار ، بمبرہ اور جادھو نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جڈیجہ کو ایک وکٹ ملی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز