انڈیا بمقابلہ انگلینڈ : نہ چوٹ لگی ، نہ بیمار ہوئے ... پھر بھی تیسرے ٹی 20 میچ میں نہیں کھیلیں گے الیکس ہیلس ؟

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ برسٹل میں ہونے والا ہے۔ پہلا میچ ٹیم انڈیا سے ہارنے کے بعد میزبان انگلینڈ نے کارڈف میں زبردست واپسی کی تھی۔

Jul 08, 2018 03:09 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 03:09 PM IST

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ برسٹل میں ہونے والا ہے۔ پہلا میچ ٹیم انڈیا سے ہارنے کے بعد میزبان انگلینڈ نے کارڈف میں زبردست واپسی کی تھی۔ اس میچ میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو الیکس ہیلس تھے ، جنہوں نے شاندار نصف سنچری کی اننگز کھیلی تھی ۔ لیکن اب خبر ہے کہ انگلینڈ کا یہ بلے باز تیسرے میچ میں شاید پلیئنگ الیون میں نظر نہ آئے۔ نہ تو الیکس ہیلس کو چوٹ لگی ہے اور نہ ہی وہ بیمار ہیں ، لیکن پھر بھی ان کا تیسرا میچ کھیلنا مشکل ہے۔

دراصل انگلینڈ نے آل راونڈر بین اسٹوکس کو تیسرے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور الیکس ہیلس ان کیلئے پلیئنگ الیون میں چھوڑسکتے ہیں۔ اسپورٹس 360 کو دئے ایک انٹرویو میں ہیلس نے یہ بات کہی۔ ویسے جس طرح کی فارم میں ہیلس ہیں ، اسے دیکھ کر لگتا نہیں کہ انگلش ٹیم اس بلے باز کو موقع نہیں دے گی ۔ ہیلس کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کو ڈراپ کرسکتی ہے کیونکہ وہ پچھلے دونوں میچ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ : نہ چوٹ لگی ، نہ بیمار ہوئے ... پھر بھی تیسرے ٹی 20 میچ میں نہیں کھیلیں گے الیکس ہیلس ؟

پہلا میچ ٹیم انڈیا سے ہارنے کے بعد میزبان انگلینڈ نے کارڈف میں زبردست واپسی کی تھی۔

بین اسٹوکس کو روٹ پر ترجیح دی جاسکتی ہے ، کیونکہ وہ اچھی گیند بازی بھی کرلیتے ہیں۔ بین اسٹوکس فارم میں بھی ہیں اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں ڈرہم کیلئے محض 68 گیندوں پر ناٹ آوٹ 90 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز