اپنی گیندوں پرجان بوجھ کر چھکے لگواتا تھا یہ گیند باز، آج کھود رہا ہے 'قبر'۔

ٹی 20 کرکٹ میں اکثر کئی بڑے گیند باز چھکے کھانے کے بعد اپنی لائن لینتھ کھو بیٹھتے ہیں، لیکن ٹیم انڈیا میں ایک ایسا گیند با ز ہے جو چھکے کھانے پر بالکل خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ بہت خوش ہوتا ہے۔

Jul 04, 2018 04:49 PM IST | Updated on: Jul 04, 2018 04:51 PM IST

ٹی 20 کرکٹ میں اکثر کئی بڑے گیند باز چھکے کھانے کے بعد اپنی لائن لینتھ کھو بیٹھتے ہیں، لیکن ٹیم انڈیا میں ایک ایسا گیند با ز ہے جو چھکے کھانے پر بالکل خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ بہت خوش ہوتا ہے۔

ہم بات کررہے ہیں نوجوان گیند باز کلدیپ یادو کی، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں محض 24 رن دے کر 5 وکٹ لئے۔ کلدیپ کو اس کارکردگی کے لئے 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے بے حد اہم بیان دیا۔  کلدیپ یادو نے اب تک 11 میچ کھیلے ہیں اور 24 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

اپنی گیندوں پرجان بوجھ کر چھکے لگواتا تھا یہ گیند باز، آج کھود رہا ہے 'قبر'۔

ہندوستانی گیند باز کلدیپ یادو

Loading...

کلدیپ یادو نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا تو میرے کوچ کپل پانڈے اس طرح کی گیند بازی کراتے تھے کہ بلے باز مجھ پر چھکے لگا سکیں۔ اس کےپیچھے یہ حکمت عملی تھی کہ چھکے لگنے پر آپ کو کیسا لگتا ہے اور آپ کا مائنڈ سیٹ کیسا ہونا چاہئے۔ کلدیپ نے کہا کہ میں چھکے کھانے پر دباو محسوس نہیں کرتا، میرے خلاف رن بنتے ہیں تو میں ڈرتا نہیں ہوں۔

کلدیپ یادو کی گیند بازی میں ان کا بے خوف انداز نظر آتا ہے۔ کلدیپ یادو گیند کو فلائٹ کراتے ہیں اور بلے باز کو بڑے شاٹس کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اپنی فلائٹ اور گگلی سے وہ بلے باز کی "قبر" کھودتے ہیں۔ انگلینڈ کےساتھ بھی کلدیپ نے یہی کیا۔ انہوں نے بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی انگلش ٹیم کے 3 بلے بازوں کو ایک ہی اوور میں آوٹ کرکے  انگلینڈ کو بہت بڑا اسکور نہیں بنانے دیا اور ٹیم انڈیا کی جیت طے کردی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز