ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ماں بن گئیں، شعیب ملک کے گھربیٹے کی ولادت، ٹوئٹرپرشیئرکی خوشخبری

شعیب ملک نے انتہائی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع اپنے اورثانیہ مرازکے مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہے۔

Oct 30, 2018 09:33 AM IST | Updated on: Oct 30, 2018 09:54 AM IST

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماں بن گئی ہیں۔ ثانیہ نے آج علی الصبح بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا نکاح 2010 میں پاکستانی کرکٹرشعیب سے ہوا تھا۔ دونوں اپنی ازدواجی زندگی سے انتہائی خوش نظرآتے ہیں۔

شعیب ملک نے انتہائی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع اپنے اورثانیہ مرازکے مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہے۔ شعیب نے لکھا ہے کہ وہ بیٹے کی ولادت کی خبردیتے ہوئے بے حد پرجوش ہیں۔ دعاوں کے لئے شکریہ۔

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ماں بن گئیں، شعیب ملک کے گھربیٹے کی ولادت، ٹوئٹرپرشیئرکی خوشخبری

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماں بن گئی ہیں۔

Loading...

#BabyMirzaMalik

فلمساز اورثانیہ مرزا کی دوست فرح خان نے انسٹاگرام پراپنی خالی بننے کی خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ لوگ مجھے بیٹے کی ولادت کے لئے دعائیں کررہے ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔ وہیں کچھ دنوں قبل ہی سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں، تب شعیب ملک نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، جب میں والد بنوں گا، تب  تمام مداحوں کوضرور بتاوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:     حاملہ ثانیہ مرزا نے سوئمنگ پول کے سامنے کرایا فوٹو شوٹ، دیکھیں تصویریں

یہ بھی پڑھیں:     ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش کی خبروں کی شعیب ملک نے کی تردید، سوشل میڈیا پرپاکستانی کھلاڑی نے کہی یہ بات

یہ بھی پڑھیں:    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے حمل کو لے کر اس بات سے ہیں پریشان

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز