سعودی عرب میں آتشزدگی ،11 مزدوروں کی موت ، مہلوکین کا ہندوستان اور بنگلہ دیش سے تعلق

Jul 12, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 10:32 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔مہلوکین اور زخمیوں میں سبھی افراد کا تعلق ہندوستان اور بنگلہ دیش سے ہے ۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق 6 زخمیوں میں سے چار کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ مہلوکین میں ہندوستان کے کتنے شہری شامل ہیں ، اس بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو اس سلسلہ میں کچھ بھی معلوم نہیں  ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے صوبے نجران میں پیش آیا ، جہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر میں موجود 11 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی ۔ صوبے کے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے ، تو انہیں معلوم ہوا کہ گھر میں وینٹی لیشن کا کوئی انتظام نہیں اور ایک بھی کھڑکی موجود نہیں تھی جس سے دھواں باہر نکلتا۔

سعودی عرب میں آتشزدگی ،11 مزدوروں کی موت ، مہلوکین کا ہندوستان اور بنگلہ دیش سے تعلق

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز