انڈونیشیا کے مشہور قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان کا سرکاری تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت کے دوران انتقال

Apr 27, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 11:17 PM IST

جکارتہ : انڈونیشیا کے مشہور قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان سوموار کے روز ایک سرکاری تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے دوران سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے رحلت کرگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ جعفر عبدالرحمان کی آخری تلاوت کلام پاک کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں وہ تلاوت کے قرآن پاک کےدوران اچانک دم توڑ دیتے ہیں۔

انڈونیشیا کے مشہور قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان کا سرکاری تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت کے دوران انتقال

تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائےمذہبی اموربھی موجود تھے۔ الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی۔ جب وہ ’’الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ‘‘ تک پہنچے تو اچانک ان کی آواز میں ارتعاش پیدا ہوا اور وہ لڑکھڑانے لگے۔ موقع موجود افراد نے انہیں گرنے سے بچالیا مگر وہ خود قرآن پڑھتے پڑھتے اللہ کو پیارے ہوگئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز