یہاں غیر مردوں سے 7 بار جنسی تعلقات بناتی ہیں خواتین، جس سے گھر میں آئے خوشحالی

ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر آپ غیر مرد کے ساتھ 7 بار جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں تو تو وہاں کے ’گاڈ‘ آپ سے خوش ہوں گے اور گھر میں خوشحالی آئےگی

Sep 27, 2018 10:37 AM IST | Updated on: Sep 27, 2018 12:18 PM IST

ہمارے یہاں مانا جاتا ہے کہ جو عورت اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچتی بھی ہے تو وہ گنہگار ہے۔ لیکن ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر آپ غیر مرد کے ساتھ جنسی تعلق بنائیں تو وہاں کے ’گاڈ‘ آپ سے خوش ہوتے ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ  آپ کو 1 یا 2 بار نہیں بلکہ پورے 7 بار غیر مرد کے ساتھ تعلقات بنانے ہوں گے۔ پھر گھر میں خوشحالی آئےگی۔

دراصل اس کے پیچھے ایک دلچسپ قصہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 16ویں صدی میں یہاں ایک راجا ہوئے تھے جن کا نام پینگیرن سمودرو تھا۔ وہ راجا اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ جنسی تعلقات بناتا تھا۔ ایک دن وہ اپنی ماں اونتروولان کے ساتھ جنسی تعلقات بنا رہا تھا تبھی اس کا قتل کر دیا گیا۔

یہاں غیر مردوں سے 7 بار جنسی تعلقات بناتی ہیں خواتین، جس سے گھر میں آئے خوشحالی

علامتی تصویر

ان دونوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال لوگ اس جگہ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں۔ اس میں خواتین پہلے پینگیرن سمیودرو اور نایی اونتروال کی قبر پر پھول چڑھاتی ہیں پھر وہاں موجود غیر لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات بناتی ہیں۔

اس جگہ کا نام ہے سولو۔ یہ انڈونیشیا کا ایک چھوٹا سا گاوں ہے۔ اس گاوں میں ایک پہاڑ ہے جس کا نام کیموکس ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جو لوگ یہاں آکر تعلقات قائم کرتے ہیں ان کے گھر میں خوشحالی آتی ہے۔ صرف یہی نہیں یہاں پر جو مرد اور عورت آکر تعلقات بناتے ہیں انہیں ٹھیک 35 دن بعد پھر آکر رشتہ بنانا ہوتا ہے۔ ایسا سال بھر میں کم سے کم 7 بار کرنا ہوتا ہے۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس طرح غیر لوگوں سے تعلق بنانے پر پینگرین سمودرو اور نایی اونتروولان دونوں خوش ہوتے ہیں اور آشیرواد دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ بات عجیب لگے لیکن یہاں آج بھی لوگوں کا عقیدہ یہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز