متنازعہ فلم اندو سرکار پر کانگریس کا موقف سخت ، ریلیز سے قبل فلم دکھانے کا مطالبہ

Jul 17, 2017 09:24 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 09:25 PM IST

تھانے: ممبئی سے ملحقہ تھانے ضلع کے کانگریس کے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک فلم ساز مدھر بھنڈارکر اپنی متنازعہ فلم "اندو سرکار" کو کانگریس کے لیڈروں کو دکھانے کے لئے راضی نہیں ہوتے تب تک تھانے ضلع میں فلم کی نمائش نہیں ہونے دی جائے گی۔ ریاست کے ایم پی سی سی سکریٹری بال کرشن پرنیكر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مسٹر بھنڈارکر اپنی فلم کانگریس لیڈروں کو دکھانے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں تھانے شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پونے اور ناگپور کے بعد اب اس فلم کی مخالفت تھانے پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بھنڈارکر پہلے اس فلم کو کانگریس کے لیڈروں کو دکھائیں اور اگر کانگریس کے لیڈر فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دیں گے تبھی فلم کو تھانے ضلع میں ریلیز کرنے دیا جائے گا۔

متنازعہ فلم اندو سرکار پر کانگریس کا موقف سخت ، ریلیز سے قبل فلم دکھانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 1975-1977 کے درمیان ایمرجنسی پر بنی فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے گا تو ضرور ہی اس پر ردعمل ظاہر کریں گے۔ فلم کو اس ماہ کے آخر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ فلم میں سپریا ونود اور نیل نتن مکیش نے اندرا اور سنجے گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز