زانیوں کے لیے میں جلاد بننے کے لیے تیار ہوں":صنعت کارآنند مہیندرا کی ناراضگی"

Apr 16, 2018 02:26 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 02:28 PM IST

ممبئی۔ معروف صنعت کار آنند مہیندر ا نے جموں میں کٹھوعہ اور اناؤآبروریزی معاملات سے دل برداشتہ ہوکر سوشل میڈیا پر زانیوں کے لیے جلادبننے کی پیش کش کی ہے کہ ’’میں ملک میں کمسن لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والے زانیوں کوپھانسی دینے کے کی غرض سے جلاد بننے کے لیے تیار ہوں۔‘‘اس طرح انہوں نے ملک بھر میں جاری ناراضگی اور احتجاج میں خودکو رضاکارانہ طورپرشامل کرلیا ہے۔

گزشتہ روز گجرات کے سورت شہر میں ایک 8سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی خبر کے بعد صنعت مشتعل ہوگئے اورمہیندرا گروپ کے 62سالہ چیئرمین آنند مہیندرا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’جلاد کا پیشہ قابل قبول اور خواہش کے مطابق نہیں ہے ،لیکن نوجوان اور کمسن لڑکیوں کے زانیوں اور قاتلوں کو پھانسی پرچڑھانے کے لیے میں رضاکارانہ طورپر یہ پیشہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

زانیوں کے لیے میں جلاد بننے کے لیے تیار ہوں

آنند مہیندر ا نے جموں میں کٹھوعہ اور اناؤآبروریزی معاملات سے دل برداشتہ ہوکر سوشل میڈیا پر زانیوں کے لیے جلادبننے کی پیش کش کی ہے

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کا اظہار کیاہے کہ ’’میں پُرسکون رہنے کے لیے کافی محنت کرتا ہوں ،لیکن ہمارے وطن عزیز میں جوکچھ ہورہا ہے ،ان واقعات کی وجہ سے میرا خون کھول رہا ہے۔‘‘ان کے ٹویٹ کے بعد فوٹوگرافر اتل کاسبیکر نے کہا کہ اس معاملہ میں آپ کو قطار میں لگنا ہوگا ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی اس کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ کے بعد سورت میں 8سالہ لڑکی کی آبروریزی کی خبر آنے کے بعد پولیس اس کی تردید کررہی ہے ،جس سے بھی عوام میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز