مانچسٹر بم دھماکہ میں زخمی 50 افراد ہنوز زیر علاج ، 17 کی حالت تشویشناک

May 30, 2017 08:37 PM IST | Updated on: May 30, 2017 08:37 PM IST

لندن : پچھلے ہفتہ کے مانچسٹر حملہ میں زخمی ہونے والے 50 افراد کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات انگلینڈ کی وزارت صحت نے آج بتائی ہے۔  پاپ کنسرٹ پروگرام کے دوران خودکش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 22 بڑے اور بچے مارے گئے تھے حملہ کے بعد 16 افراد کا ہسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ 17 افراد بری طرح زخمی ہیں مگر ان کی حالت خطرے میں نہیں ہیں۔ مزید تفصیل نہیں بتائی ہے مگر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے افسران نے پچھلے ہفتہ بتایا تھا کہ بعض مریضوں کے اعضائے رئیسہ اور ہاتھ پیر اس طرح مجروح ہوئے ہیں جس سے ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔

مانچسٹر بم دھماکہ میں زخمی 50 افراد ہنوز زیر علاج ، 17 کی حالت تشویشناک

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز