لندن میں گرین فیل ٹاور بلاک میں شدید آتشزدگی

Jun 14, 2017 11:18 AM IST | Updated on: Jun 14, 2017 11:18 AM IST

لندن۔ مغربی لندن کے لینچسٹر ویسٹ اسٹیٹ میں ایک کثیر منزلہ عمارت گرین فیل ٹاور میں آج شدید آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے بتایا کہ 27 منزلہ گرین فیل ٹاور بلاک میں آتشزدگی کے معاملے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔

فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 40 گاڑیوں اور 200 عملہ کے لوگوں کو لگایا گیا ہے جو جنگی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگ پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔

لندن میں گرین فیل ٹاور بلاک میں شدید آتشزدگی

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز