ہندوستان کے دلویر بھنڈاری پھر بنے عالمی عدالت انصاف کے جج

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ میں جج رہے دلویر بھنڈاری بین الاقوامی عدالت کے جج بن گئے ہیں۔

Nov 21, 2017 11:28 AM IST | Updated on: Nov 21, 2017 02:39 PM IST

نئی دہلی۔ ہندوستان کے دلبیر بھنڈاری مسلسل دوسری بار بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے ) میں جج منتخب کئے گئے ہیں۔ صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تقرری پرانہیں مبارک باد دی ہے۔مسٹر كووند نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا-’’ آئی سی جے میں دوبارہ منتخب ہونے پر دلبیر بھنڈاری کو مبارکباد۔ یہ ہندوستان کی سفارت کاری کی سنگ میل ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے مسٹر بھنڈاری کے منتخب کئے جانے پر وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزارت خارجہ کے سفارتی مشن کو ان کی کوششوں کے لئے مبارک باد دی ہے۔

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا-’’ میں جسٹس دلبير بھنڈاری کو بین الاقوامی عدالت میں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ وزیر خارجہ مسز سشما سوراج، وزارت خارجہ اور سفارتی مشن اور ان کی پوری ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر مبارک باد دیتا ہوں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی عدالت میں ہندوستان کے جج کا دوبارہ انتخاب ہوسکا۔ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے ہندوستان کے تئیں اپنی حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے‘‘۔

ہندوستان کے دلویر بھنڈاری پھر بنے عالمی عدالت انصاف کے جج

عالمی عدالت میں ہندوستان کے جسٹس دلویر بھنڈاری۔ ٹوئٹر اکاونٹ۔

مسٹر بھنڈاری کا مقابلہ برطانیہ کے کرسٹوفر گرین ووڈ سے تھا لیکن آخری دور میں ووٹنگ سے پہلے برطانیہ نے نام واپس لے لیا تھا۔ مسٹر بھنڈاری کو 193 میں سے 183 ووٹ ملے جبکہ ان کوسلامتی کونسل کے تمام 15 ووٹ ملے۔ سلامتی کونسل کے دیگر چار مستقل ارکان نے بھی ہندوستانی امیدوار کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل رات ٹوئٹ کرکے کہا -’’ وندے ماترم، ہندوستان نے بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس میں جیت حاصل کی۔ جے ہند‘‘۔ مسز سوراج نے مسٹر بھنڈاری کو اس جیت پر مبارک باد دی ہے۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز