میانمار میں قیمتی پتھر کی کان کے قریب ملبے کے ڈھیر میں دب کر 90 افراد ہلاک– News18 Urdu

میانمار میں قیمتی پتھر کی کان کے قریب ملبے کے ڈھیر میں دب کر 90 افراد ہلاک

میانمار کی شمالی ریاست کَچن میں قیمتی پتھر يَشپ کی ایک کان کے قریب کچرے کا بڑا ڈھیر کھسکنے کے سبب اس کے ملبے میں دب کم از کم 90 لوگوں کی موت جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Apr 23, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 11:53 PM IST

میانمار کی شمالی ریاست کَچن میں قیمتی پتھر يَشپ کی ایک کان کے قریب کچرے کا بڑا ڈھیر کھسکنے کے سبب اس کے ملبے میں دب کم از کم 90 لوگوں کی موت جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میانمار کے میڈیا نے بتایا کہ یہ لوگ کَچن میں کانکنی کمپنی کے ذریعہ اکٹھا کئے گئے کچرے کا بڑا ڈھیر سنیچر کے روز ڈیہہ جانے سے اس کی زد میں آگئے۔ ان میں سے بہت سے وہ کچرا چننے والے ہیں جو اس ڈھیر کے پاس ہی رہتے ہیں اور ملبے میں کچرے میں قیمتی پتھر ملنے کی امید میں اسے کھود تے رہتے ہیں۔

اس حادثے میں کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ کَچن ریاست میں دنیا کے کچھ سب سے بہترین يَشپ پتھر کی کانکنی ہوتی ہے۔ میانمار ریڈ کراس، فوج، پولیس اور مقامی برادری راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ لوگوں کی لاشیں زمین کھود کرنکالنی پڑ رہی ہیں۔

میانمار میں قیمتی پتھر کی کان کے قریب ملبے کے ڈھیر میں دب کر 90 افراد ہلاک

علامتی تصویر

سرکاری روزنامہ گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے بتایا کہ حادثے کے وقت نزدیک کی جھگیوں میں سو رہے کئی لوگوں بھی اس کی زد میں آگئے۔ ابھی یہ نہیں پتہ چل سکا کہ کچرے کا یہ ڈھیر کیسے اچانک بیٹھ گیا۔