2 indians beheaded in saudi arabia snm– News18 Urdu

قتل کے معاملے میں قصوروار دو ہندستانیوں کا سعودی عرب میں کیا گیا سر قلم

ایک رپورٹ کے مطابق ستویندر اور ہرجیت کا سر 28 فروری کو قلم کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔

Apr 18, 2019 10:37 AM IST | Updated on: Apr 18, 2019 10:38 AM IST

سعودی عرب میں دو ہندستانیوں کا سر کاٹے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق دونوں پنجاب کے رہنے والے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے ہوشیار پور کے رہنے والے ستوندر کماراور لدھیانہ کے رہنے والے ہرجیت سنگھ کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ستوندر اور ہرجیت کا سر 28 فروری کو قلم کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔

قتل کے معاملے میں قصوروار دو ہندستانیوں کا سعودی عرب میں کیا گیا سر قلم

علامتی تصویر

دو ہندستانیوں کا سر قلم کئے جانے کے معاملے پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ امریندر سنگھ نے اس  کوغیرانسانی اور وحشیانہ عمل قرار دیا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تعلق سے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کریں گے۔