ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 21 افراد ہلاک– News18 Urdu

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

ایران کے شمالی علاقے میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 21 مزدوروں کی موت ہو گئی اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

May 04, 2017 09:01 AM IST | Updated on: May 04, 2017 09:01 AM IST

انقرہ : ایران کے شمالی علاقے میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 21 مزدوروں کی موت ہو گئی اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

صوبہ گولستان کے ایک علاقائی افسرکے حوالے سے خبررساں ایجنسی تسنیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کل یہاں جیمسٹرنیوٹ کوئلہ کان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان سے 21 مزدوروں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ واقعہ میں کم از کم 69 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

دریں اثناء، ایران کی میڈیا نے بتایا کی زخمیوں میں سے 30 سے ​​زیادہ مزدوروں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔  اس سے پہلے ایک دوسری خبررساں ایجنسی فارس نیوز نے بتایا کہ گیس سے بھرے دو کلومیٹر طویل سرنگ میں مزدور پھنس گئے تھے جس وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقتیں آئیں۔کوئلے کی کان میں 500 ملازم کام کرتے ہیں اور یہ واقعہ شفٹ تبدیلی کے دوران ہوا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے لیبر اور بہبود کے وزیر کو راحت رسانی اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے اور زخمیوں کا علاج کروانے کے لئے جائے وقوعہ پر بھیجا ہے۔

Loading...

Loading...