ایتھوپیا میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے 48 افراد ہلاک– News18 Urdu

ایتھوپیا میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے 48 افراد ہلاک

مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے بیرونی علاقے میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔

Mar 13, 2017 09:20 AM IST | Updated on: Mar 13, 2017 09:20 AM IST

ادیس ابابا : مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے بیرونی علاقے میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کچڑے کا یہ پہاڑ سنیچر کی رات کو کھسک گیا جس کی زد میں آئے بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے وقت تقریباً 140 لوگ جائے حادثہ پر موجود تھے۔ کئی ٹن کچڑے کے نیچے کئی عارضی گھر بھی دب گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں گزشتہ 5 دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ادیس ابابا کا کچڑا پھینکا جا رہا ہے۔

ایتھوپیا میں کچڑے کا پہاڑ کھسکنے سے 48 افراد ہلاک
Loading...