ستائیس گھنٹے تک ہوا میں رہنے والا 22 گارجین ڈرون ہندوستان کو دے گا امریکہ– News18 Urdu

ستائیس گھنٹے تک ہوا میں رہنے والا 22 گارجین ڈرون ہندوستان کو دے گا امریکہ

اس سودے سے واقف ایک اہلکار نے آج کہا کہ یہ سودا دو بلین ڈالر (تقریبا 129.21 ارب روپے) سے زیادہ کا ہے۔

Jun 23, 2017 11:15 AM IST | Updated on: Jun 23, 2017 11:18 AM IST

واشنگٹن : امریکہ ہندوستان کو 22 گارجین ڈرونوں کی سپلائی کا جلد ہی اعلان کر سکتا ہے۔ اس سودے سے واقف ایک اہلکار نے آج کہا کہ یہ سودا دو بلین ڈالر (تقریبا 129.21 ارب روپے) سے زیادہ کا ہے۔ بحریہ کے استعمال میں آنے والے ان ڈرونو ں کی خریداری کی منظوری وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے پہلے ہو سکتی ہے۔

گار جین ڈرون کے بحری ورژن کی خریداری کی منظوری واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے کوشاں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے سے پہلے ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری ملنا ضروری ہے، جس کا حصول حکومت ہند کے لئے ایک بڑا امتحان خیال کیا جارہا ہے، کیونکہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور میں ہند- امریکہ تعلقات جس قدر مضبوط ہوئے تھے، نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی برقرار نہیں رہ سکی، جو اپنے ایشیائی حریف چین سے روابط مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کیونکہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام پر نکیل کسنے کے لئے انہیں چین کی حمایت درکارہے۔ مسٹر نریندر مودی کا دو روزہ دورہ امریکہ اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔

ستائیس گھنٹے تک ہوا میں رہنے والا 22 گارجین ڈرون ہندوستان کو دے گا امریکہ

Demo Pic

Loading...

Loading...