بغاوت کی ناکام کوشش : ترکی میں 35 افراد کو حراست میں لینے کا وارنٹ جاری

ترکی میں گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے سلسلے انتظامیہ نے آج 9 صحافیوں سمیت 35 افراد کو حراست میں لینے کے لئے وارنٹ جاری کیا۔

Aug 10, 2017 07:47 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 07:47 PM IST
بغاوت کی ناکام کوشش : ترکی میں 35 افراد کو حراست میں لینے کا وارنٹ جاری

file photo

انقرہ: ترکی میں گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے سلسلے انتظامیہ نے آج 9 صحافیوں سمیت 35 افراد کو حراست میں لینے کے لئے وارنٹ جاری کیا۔ ترک خبر رساں ایجنسی اناطول کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری وارنٹ میں بيرگون اخبار کے ایڈیٹر کا نام بھی شامل ہے۔ پولیس مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے ذریعہ بائی لاک میسیج ایپ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن رابطے میں تھے جن پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔ اناطول نے کہا کہ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کی میڈیا شاخ تک پہنچنے کے لئے ان مشتبہ افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ وارنٹ جاری کیے جانے والے دیگر مشتبہ افراد کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے۔

ترک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال 15 جولائی کو ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد اب تک ڈیڑھ لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کو معطل کیا گیا ہے اور 50 ہزار سے زائد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں تقریبا 150 میڈیا انسٹی ٹیوٹ کو بند کیا گیا ہے اور 160 صحافیوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

Loading...

Loading...