bengal mamta banerjee condolence bangladesh fire 70 death snm– News18 Urdu

ممتا بنرجی کا بنگلہ دیش میں شدید آگ سے ہوئی اموات پر اظہار افسوس

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کیمیائی گودام کے لئے استعمال کی جا رہی ایک عمارت میں بدھ کی رات آگ لگنے کی وجہ سے 70 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے تھے۔

Feb 21, 2019 12:26 PM IST | Updated on: Feb 21, 2019 12:26 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو بنگلہ دیش میں زبردست آگ سے ہونے والی اموات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔  ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے کہا ’’بنگلہ دیش میں شدید آگ کی وجہ سے لوگوں کی اموات کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہم زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں‘‘۔

واضح ر ہے کہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کیمیائی گودام کے لئے استعمال کی جا رہی ایک عمارت میں بدھ کی رات آگ لگنے کی وجہ سے 70 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے تھے۔

ممتا بنرجی کا بنگلہ دیش میں شدید آگ سے ہوئی اموات پر اظہار افسوس

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

قابل غور ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ میں ایک عمارت میں آگ لگ جانے سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں بڑا حادثہ: ڈھاکہ کی عمارت میں لگی آگ، 70 افراد ہلاک

Loading...