britain in britain activists go on birth strike over climate change snm یہاں خواتین نے لیا بچے نہ پید اکرنے کا فیصلہ، جانیں وجہ– News18 Urdu

یہاں خواتین نے لیا بچے نہ پید اکرنے کا فیصلہ، جانیں وجہ

موسم میں تبدیلی کو لیکر دنیا میں فکر ظاہر کی جارہی ہے۔ اس کو لیکر کئی طرح کے قدم بھی اٹھائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے ںہیں آیا ہے۔

Jun 26, 2019 11:58 AM IST | Updated on: Jun 26, 2019 11:58 AM IST

موسم میں تبدیلی کو لیکر دنیا میں فکر ظاہر کی جارہی ہے۔ اس کو لیکر کئی طرح کے قدم بھی اٹھائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے ںہیں آیا ہے۔ لہذا برطانیہ میں موسم میں تبدیلی کیلئے کام کرنے والی تنظیم کی خواتین نے بچہ نہ پیدا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ آنے والہ نسلوں کو گلوبل وارمنگ سے کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔۔

اس تنظیم میں شامل خواتین نے کہا ہے کہ موسم میں تبدیلی سنگین پریشانی بنتی جا رہی ہے۔ انہیں دنیا میں سوکھے، قحط سالی، سیلاب اور گلوبل وارمنگ کا خوف ستا رہا ہے۔ ایسے میں وہ چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کیلئے زندگی بہتر ہو۔۔

یہاں خواتین نے لیا بچے نہ پید اکرنے کا فیصلہ، جانیں وجہ

یہ دنیا بچوں کے رہنے لائق نہیں: بلائتھے پی پینو اس تنظیم کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کے آخر میں بچہ نہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا، 'میں بچہ نہیں چاہتی ہوں۔ در اصل یہ دنیا بچوں کے رہنے لائق نہیں ہے'۔

پوپینو نے سال 2018 میں 'برتھ اسٹرائک' نام سے ایک گروپ کی تشکیل کی۔ اس تنظیم سے مسللس لوگ جڑ رہے ہیں۔ اب تک اس تنظیم سے 330 لوگ جڑ چکے ہیں۔ جس میں 80 فیصدی خواتین ہیں۔۔

Loading...