کیوبا میں بس پلٹ جانے سے سات لوگوں کی موت، 33 زخمی

کیوبا کے جنوب مشرقی صوبہ گوانٹمو میں بس کے پلٹ جانے سے کم از کم سات لوگوں کی موت اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔

Jan 11, 2019 03:36 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 03:36 PM IST

کیوبا کے جنوب مشرقی صوبہ گوانٹمو میں بس کے پلٹ جانے سے کم از کم سات لوگوں کی موت اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعرات کو اس وقت ہوا جب بس کا ڈرائیور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس سے بس پلٹ گئی۔

بس میں 22غیرملکی شہریوں سمیت مجموعی طورپر 40مسافر سوار تھے۔ حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

کیوبا میں بس پلٹ جانے سے سات لوگوں کی موت، 33 زخمی

علامتی تصویر

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو غیرملکی سمیت پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Loading...

Loading...