کم جونگ قتل کیس میں دو خواتین پر مقدمہ درج

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے معاملے میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک انڈونیشیائی اور دوسری ویت نام کی شہری ہیں۔

Mar 01, 2017 02:39 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 02:39 PM IST

کوالالمپور۔  ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے معاملے میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک انڈونیشیائی اور دوسری ویت نام کی شہری ہیں۔ ملائیشیا کی پولیس نے دونوں خواتین ستی آئیشاہ (25) اور دوان تھی ​​هوونگ (28) کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان پر لگے الزامات طے کئے گئے۔ اگر دونوں خواتین مجرم قرار دی جاتی ہیں تو انہیں پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کوالالمپور کے اہم ہوائی اڈے پر دو خواتین نے 13 فروری کو کم جونگ کے چہرے پر نرو ایجنٹ لگا کر قتل کر دیا تھا۔ وہ شمالی کوریا کی حکومت پر تنقید کرتا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق نرو ایجنٹ کیمیائی مادہ قتل عام کا ہتھیار ہے۔

کم جونگ قتل کیس میں دو خواتین پر مقدمہ درج

رائٹرز

Loading...

Loading...