نیوزی لینڈ حملہ: خوف زدہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کہا، اللہ نے ہمیں بچا لیا

گولی باری سے محفوظ باہر نکلنے کے بعد کھلاڑیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

Mar 15, 2019 02:06 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 02:07 PM IST

نیوزی لینڈ کے کرائسٹچرچ کی دو مسجدوں  میں جمعہ کو گولی باری سے اب تک 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جب کہ فائرنگ کے وقت بنگلہ دیش کے کھلاڑی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں موجود تھے، لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔  گولی باری سے محفوظ باہر نکلنے کے بعد کھلاڑیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر بھی دہشت گردوں کے نشانے پر تھے ۔ وہیں اس درمیان بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ دورہ رد کردیا گیا ہے۔

ٹیم کے سینئر کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹویٹ پر لکھا، ’’ الحمد لله  کرائسٹچرچ  مسجد میں شوٹنگ کے دوران اللہ نے ہمیں بچا لیا۔ ہم سبھی بہت خوش قسمت ہیں اور ایسی چیزیں کبھی دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لئے دعا کریں‘‘۔

نیوزی لینڈ حملہ: خوف زدہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کہا، اللہ نے ہمیں بچا لیا

وہیں ٹیم کے اسٹار اوپنر تمیم اقبال نے لکھا، ’’ حملہ آور سے پوری ٹیم محفوظ ہے۔ ڈر سا گیا ہوں۔ ہمارے لئے دعا کریں‘۔

اس کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس حملہ کو لے کر اپنا ردعمل سوشل میڈیا پر دیا ہے۔

Loading...