ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستان نے تیار کی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست ، ان کرکٹرس پر لگا سکتا ہے داو

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق شارٹ لسٹیڈ کچھ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور دیگر سیریزوں میں آزما بھی سکتے ہیں ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گھریلو کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ پر بھی پوری طرح نظر رکھی جائے گی اور ان میں ابھر کر سامنے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔

Jan 11, 2019 05:42 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 07:16 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں اب کچھ ہی ماہ باقی رہ گئے ہیں ، ایسے میں سبھی ٹیمیں اپنی متوقع ٹیم کمبی نیشن اور کھلاڑیوں کے انتخاب کو لے کر سرگرم ہوگئی ہیں۔ گھریلو اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ، تجربہ اور انگلینڈ کی پچوں کو دیکھتے ہوئے بہترین ٹیم کے سلیکشن کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

تیس مئی 2019 سے انگلینڈ میں شروع ہونے جارہے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کے انتخاب کو لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کی مانیں نے تو پی سی بی نے ایسے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے ، جن پر وہ عالمی کپ میں داو لگاسکتی ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستان نے تیار کی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست ، ان کرکٹرس پر لگا سکتا ہے داو

پاکستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق شارٹ لسٹیڈ کچھ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور دیگر سیریزوں میں آزما بھی سکتے ہیں ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گھریلو کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ پر بھی پوری طرح نظر رکھی جائے گی اور ان میں ابھر کر سامنے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ تجربہ کار بلےباز شعیب ملک ، محمد حفیظ اور بابر اعظم کے علاوہ سلامی بلے باز فخر زمان، امام الحق، آصف علی اور فہیم اشرف پلان اے کا حصہ ہیں ۔ علاوہ ازیں شاداب خان، عثمان شنواری، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم کی بھی مضبوط دعویداری ہے اور ان پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جنید خان، وقاص مقصود اور میر حمزہ بھی پی سی بی اور چیف سلیکٹر کے پلان کا حصہ ہیں ۔

Loading...

Loading...