مصر میں داعش کے حملہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک– News18 Urdu

مصر میں داعش کے حملہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

Jun 27, 2019 02:02 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 02:22 PM IST

مصر کے شورش زدہ علاقے شمالی سینائی میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ ( آئی ایس آئی ایل ) کے مسلح گروپ کے حملہ میں مصر کے سات پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے۔

’الجزیرہ‘ نے مصر کی وزارت داخلہ کے حوالہ سے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ منگل کو علاقائی دارالحکومت عارش کے قریب پولیس اہلکاروں کے جمع ہونے کے مقام پر کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے پولیس اہلکاروں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔

مصر میں داعش کے حملہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

علامتی تصویر

وزارت نے کہا ہے کہ حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں ایک خو د کش سمیت چار حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

داعش نے حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ کے ساتھ ساتھ العارش کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے چار مقامات پر حملوں کے لئے تقریباً 10 گاڑیوں کا استعمال کیا۔

Loading...