سعودی عرب میں آج سے ہی عید الفطر کی چھٹیوں کا آغاز– News18 Urdu

سعودی عرب میں آج سے ہی عید الفطر کی چھٹیوں کا آغاز

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج 20 رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں کا حکم جاری کر دیا دیا ہے تاکہ لوگ رمضان کے آخری عشرے میں یک سوئی سے عبادت کر سکیں

Jun 15, 2017 10:07 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 10:07 PM IST

ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج 20 رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں کا حکم جاری کر دیا دیا ہے تاکہ لوگ رمضان کے آخری عشرے میں یک سوئی سے عبادت کر سکیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابقہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری اور فوجی ملازمین کو پیر 24 رمضان تک کام کرنا تھا لیکن اب شاہ سلمان کے نئے حکم نامے کے بعد عید الفطر کی چھٹیاں اس تاریخ سے پہلےہی شروع ہورہی ہیں۔

سعودی عرب میں آج سے ہی عید الفطر کی چھٹیوں کا آغاز

کیلنڈر کے مطابق سعودی عرب میں 20 رمضان (جمعرات 15 جون) کو سرکاری دفاتر میں کام کا آخری دن ہے اور اب آیندہ اتوار اور پیرکو بھی تمام سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تعطیل ہو گی۔

Loading...