for the first time united kingdom to verify age  of users who access online porn snm ہوشیار! آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے کرنا ہوگا یہ کام، پڑھیں پوری جانکاری– News18 Urdu

ہوشیار! آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے کرنا ہوگا یہ کام، پڑھیں پوری جانکاری

نئے قانون کے تحت انٹرنیٹ پر پورن دکھانے والے ویب سائٹ کو یہ یقینی کرنا ہوگا کہ ان کے ویڈیو کو دیکھنے والے لوگوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔

Apr 19, 2019 10:30 AM IST | Updated on: Apr 19, 2019 10:43 AM IST

برطانیہ دنیا کا پہلا ایسا ملک ہونے جارہا ہے جہاں اب آن لائن پورن دیکھنے سے پہلےآپ کو عمر بتانی ہوگی۔ اس سال 15 جولائی سے اس قانون کو عمل میں لایا جائےگا۔ اس بات کی جانکاری وہاں کی حکومت نے دی ہے۔

نئے قانون کے تحت انٹرنیٹ پر پورن دکھانے والے ویب سائٹ کو یہ یقینی کرنا ہوگا کہ ان کے ویڈیو کو دیکھنے والے لوگوں کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔ اگر کوئی ویب سائٹ نئے قانون کو نہیں مانتی ہے تو اسے فورا بند کر دیا جائے گا۔

ہوشیار! آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے کرنا ہوگا یہ کام، پڑھیں پوری جانکاری

علامتی تصویر

برطانیہ کے ڈیجیٹل ڈیپارٹمینٹ کی وزیر ماگرٹ جیمس نے  کہا، "بالغوں کیلئے بنائے گیاکنٹینٹ تک بچوں کی آن لائن پہنچ کافی آسان ہوگئی ہے۔ ہم دنیا کا ایسا پہلا ملک ہوں گے جہاں آن لائن پورن دیکھنے سے پہلے آپ کو عمر بتانی ہوگی'۔

Loading...

Loading...