بڑا قدم: ہندستان کو ملی بڑی کامیابی، مسعود اظہر کی ساری املاک ضبط کرے گا فرانس

فرانس نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں واقع جیش محمد سرغنہ مسعوداظہر کی املاک کو ضبط کردےگا۔ سماچار ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ جمعہ کو کیا ہے۔

Mar 15, 2019 01:35 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 02:20 PM IST

جیش محمد سرغنہ اور دہشت گرد مسعود اظہر کے معاملے میں ہندستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں واقع جیش محمد سرغنہ مسعوداظہر کی املاک کو ضبط کردےگا۔ سماچار ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ جمعہ کو کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی دہشت گرد مسعود اظہر کے خلاف ہندستان کو فرانس سے بڑی مدد ملی تھی۔ پلوامہ حملے پر ہندستان کو فرانس سے بڑی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ فرانس جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویزر لیکر آیا تھا۔

بڑا قدم: ہندستان کو ملی بڑی  کامیابی، مسعود اظہر کی ساری املاک ضبط کرے گا فرانس

دہشت گرد مسعود اظہر: فائل فوٹو

Loading...

حالانکہ جمعرات کو چین نے مسلسل چوتھی مرتبہ ہندستان کو جھٹکا دیتے ہوئے دہشت گرد مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے سے بچا لیا۔ ہندستان گزشتہ 10 سال سے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دہنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Loading...